(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کا بجٹ 2026-27 اجلاس 10 جون کو ہوگا،جس کے لیے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی بجٹ اجلاس طلب کرلیا گیا۔اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کی سمری بھجوا دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اجلاس کی سمری صدر مملکت کو ارسال کردی۔وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت اجلاس طلب کرنے کی منظوری دینگے۔