بھارتی ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بھارتی ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

(ویب ڈیسک) بی سی سی آئی نے سوریا کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی کپتانی سے ہٹا دیا ہے ، ان کو خراب فرام کی وجہ سے ٹیم سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے کے تین ماہ بعد سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے آئیرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں سے قبل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم انگلینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے سے پہلے آئرلینڈ میں 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد نئے کپتان کا تقرر کرے گا۔

بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سلیکشن کمیٹی، بی سی سی آئی اور ٹیم مینجمنٹ نے کوچ گوتم گمبھیر سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کو اب یہاں سے ایک نئے کپتان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ سوریا کی کپتانی میں ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ضرور جیتا لیکن ان کی حالیہ فارم اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے، سب کا یہی خیال تھا کہ اب آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔

خیال رہے کہ سوریا کمار یادیو گزشتہ 2 سالوں سے خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ، ان کی فارم ایک بڑی تشویش کا باعث بنی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News