اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے اور سینٹ انتخابات کے حوالے سے حکومتی جماعت کی نئی حکمت عملی اور حقائق سے آگا ہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے فیصلہ ہوا ہے کہ صادق سنجرانی ایک بار پھر چیئر مین سینٹ کیلئے حکومت کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے اس سلسلہ میں آج شام وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے جس دوران سینٹ ا نتخابات اور دیگر امور پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1367405413646409730اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی ایک ٹویٹ ٗ ری ٹویٹ کی جس میں اضافہ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ہفتہ کے دوپہر سوا بارہ بجے دوپہر وزیر اعظم قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے اور اس موقع پر ایوان ایک بار پھر وزیر اعظم پر اپنے اعتماد کا اظہار کرے گا۔