پانچ ٹانکوں کے باوجود چہرے پر مسکراہٹ

پانچ ٹانکوں کے باوجود چہرے پر مسکراہٹ
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری ڈرون کیمرا ٹکرانے سے زخمی ہوگئیں۔ خانیوال کے مقام پر عوامی مارچ کے کنٹینر پر کھڑی آصفہ سے ڈرون کیمرا ٹکرایا تھا جس سے وہ زخمی ہوئیں۔ ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے تھے جبکہ بلاول نے اپنی اجرک بہن کے زخم پر رکھ دی تھی۔ آصفہ کو فوری طور پر طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق آصفہ کے ماتھے پر 3 سے 4 سینٹی میٹر کا زخم تھا اور ماتھے پر 5 ٹانکے لگے ہیں۔ دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے آصفہ کی آنکھوں کے پاس پٹی بندھے ہونے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مسکرا رہی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔