چیئرمین سینیٹ کوعہدےسےہٹانےکیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

چیئرمین سینیٹ کوعہدےسےہٹانےکیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: چیئرمین سینیٹ کوعہدےسےہٹانےکیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست مقامی شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔

درخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا، صادق سنجرانی نے الیکشن جیتا اور الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، صادق سنجرانی بیک وقت 2 سیٹیں نہیں رکھ سکتے، وہ غیر قانونی طور پر چئیرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے اور انہیں بطور چیئرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔

Watch Live Public News