ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اب ای چالان جمع نہ کروانے تک پولیس سروسز میسر نہیں ہوں گی، ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں لرنر پرمٹ، ڈوپلیکٹ، فریش لائسنس اور دیگر سہولت میسر نہ ہوگی جبکہ ای چالان نادہندگان کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویری فیکشن سمیت 14 مختلف سہولیات حاصل نہیں کرسکیں گے۔

سیف سٹی پنجاب، پولیس خدمت مراکز اور ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا۔

اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی، ٹریفک سگنل، لین لائن، دھواں چھوڑنے، ون وے ٹریفک سمیت متعدد خلاف ورزیوں پر ای چالان کیے جارہے ہیں۔

 گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا۔

گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیرز اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق منظم ٹریفک کے لیے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔