خیبر: پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت

خیبر: پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت
کیپشن: Khyber: Khyber Pakhtunkhwa CM condemns shooting of polio team by unknown persons

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ برقمبر خیل میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذمت کی ہے۔ وزیر اعلی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔  

ضلعی انتظامیہ کو زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری عمل میں لانے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ 

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔ پولیو ٹیموں پر حملہ کرنے والے ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے دشمن ہیں۔ صوبائی حکومت صوبے کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہے۔