وزیر اعظم  کی تقریب حلف برداری ، نواز شریف ، آصف زرداری میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ

وزیر اعظم  کی تقریب حلف برداری ، نواز شریف ، آصف زرداری میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ

(ویب ڈیسک )   وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری  کے دوران   نواز شریف  اور سابق صدر آصف زرداری میں خوشگور جملوں کا تبادلہ ہوا۔

حلف برداری کی تقریب میں دونوں کی نشستیں ساتھ ساتھ تھیں ،شہباز شریف حلف اٹھاتے ہی سیدھے نواز شریف کے پاس آئے ، نواز شریف نے شہباز شریف کو گلے لگایا اور مبارک باد دی ۔

شہباز شریف نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا ،نوازشریف نے شہباز شریف کا بازو پکڑ آصف زرداری سے کہا کہ اب آپ نے ان کا خیال رکھنا ہے،اس پر سابق صدر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ تو یاروں کے یار ہیں ، ان کے اس جملے پر نوازشریف مسکرا دیئے ۔

سابق وزیر اعظم  نوازشریف نے ایوان صدر کے استقبالیہ میں شرکت نہیں کی اور جلدی روانہ ہوگئے۔