بارش برسانے والے دو نئے سسٹم 5 سے 10 مارچ تک  پاکستان میں داخل ہونگے

بارش برسانے والے دو نئے سسٹم 5 سے 10 مارچ تک  پاکستان میں داخل ہونگے

(ویب ڈیسک )   کراچی اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں بارش برسانے والے دو نئے سسٹم 5 سے 10 مارچ تک ملک میں داخل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق نجی ویدر اسٹیشن نے پیشگوئی کی ہے کہ 5 سے 6 مارچ تک بارش کا پہلا نظام پاکستان میں داخل ہوگا جو بلوچستان کے مختلف علاقوں کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

اسی طرح 9 سے 10 مارچ تک بارشوں کا ایک اور نظام جنوبی حصوں میں بارش برسائے گا۔

اس نظام کے تحت گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، مکران کے علاقوں میں تیز بارش ہوگی جبکہ کراچی اور ملحقہ علاقوں میں 9 سے 12 مارچ کے درمیان بارش کا امکان ہے۔

Watch Live Public News