ڈاکٹر یاسمین راشد کی شہباز شریف کو مبارکباد، خودہی مان گئے کہ،،

ڈاکٹر یاسمین راشد کی شہباز شریف کو مبارکباد، خودہی مان گئے کہ،،
کیپشن: Yasmin Rashid
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا شہبا شریف کو مبارک ہو وہ خود ہی اسمبلی میں  مان گئے انہیں اپوزیشن لیڈر چن لیا گیا،ساڈی گل مک گئی اے ، گل وڈ گئی اے مختاریا تک سفر ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی غیر رسمی گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی زبان نہیں پھسلی ان کے منہ حقیقت بیان ہوئی ہے,عوام نے 8 فروری کو گھروں سے نکل کر بتایا ہے تہاڈی گل مک گئی ہے,ہماری خواتین کی مخصوس نشیتی مانگنے والوں مرد بنو ۔

آپ کی ایسی اوچھی حرکتیں دیکھ کر دل سے نکلتا ہے کوئی شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے ,ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے آج بڑی سرکار کے ٹکرے پر حکومت بنا رہے ہیں،یہ لنگڑی لولی حکومت جس کی بنیاد عوام کی مرضی کے خلاف ہے یہ کیا خاک چلے گی۔

پاکستانی قوم جاگ چکی ہے اسکی صبر کو مت آزمائیں ,صحت کارڈ کے حوالے سے مریم نواز شریف نے جھوٹ بولا ہیں,صحت کارڈ پی ٹی آئی کا ایک کامیاب منصوبہ تھا,انشورنس کمپنیوں کے ذریعے ہسپتالوں کو ادائیگی ہورہی ہیں, میرے دور میں سرکاری ہسپتالوں میں 10 ارب روپے آمدن حاصل کی۔