بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کے شواہد پھر بے نقاب

بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کے شواہد پھر بے نقاب
کیپشن: بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کے شواہد پھر بے نقاب

ویب ڈیسک: کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی پالیسی کے واضح ثبوت سامنے آگئے۔ 

کینیڈا کی انٹیلیجنس ایجنسی کے ترجمان کے مطابق بھارت کینیڈا میں غیر ملکی مداخلت اور جاسوسی کا بڑا مجرم ہے۔ 

کینیڈین جریدے دی پوسٹ کے مطابق کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS)  کے ترجمان ایرک بالسام نے بذریعہ ای میل اس مؤقف کی تصدیق کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کی سکھ کمیونٹی میں بھارت کے حوالے سے  شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سابق کینیڈین وزیراعظم نے بھی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے۔ بھارتی حکومت سے منسلک شرپسند عناصر کینیڈا میں قتل، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

ماہرین کے مطابق مودی کی انتہاپسند حکومت ریاستی دہشت گردی سے خالصتان رہنماؤں کو منظم طریقے سے نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی"را" کے ذریعے بھارتی ریاستی دہشت گردی شدت اختیار کر چکی ہے۔ بھارت کی اقلیتوں، بالخصوص سکھوں اور مسلمانوں، کے خلاف ریاستی دہشت گردی روکنا عالمی ذمہ داری ہے۔

Watch Live Public News