سابق کپتان سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم میں بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ

سابق کپتان سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم میں بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق تقرری کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ سرفراز احمد اپنی ذمہ داریاں بنگلادیش کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے سنبھالیں گے۔ یاد رہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ کا عہدہ خالی تھا جبکہ اظہر محمود نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عبوری کوچ کی ذمہ داری ادا کی تھی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز مئی میں کھیلی جائے گی، جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ 8 مئی جبکہ دوسرا 16 مئی سے شروع ہوگا۔

Watch Live Public News