آپریشن غضب للحق: 481 افغان طالبان رجیم کارندے ہلاک، 696 زخمی، وزیر اطلاعات

آپریشن غضب للحق: 481 افغان طالبان رجیم کارندے ہلاک، 696 زخمی، وزیر اطلاعات
کیپشن: آپریشن غضب للحق: 481 افغان طالبان رجیم کارندے ہلاک، 696 زخمی، وزیر اطلاعات

ویب ڈیسک: وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن “غضب للحق” کے تحت پاکستان کی جوابی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کو نمایاں جانی اور عسکری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ان کے مطابق اب تک 481 اہلکار ہلاک اور 696 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 226 چیک پوسٹس تباہ کی گئیں جبکہ 35 پر قبضہ کر لیا گیا۔ مزید برآں 198 ٹینکس، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 56 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا، جہاں اہم عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی و فضائی آپریشنز تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ حالیہ کارروائی میں بگرام ایئر بیس کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Watch Live Public News