(ویب ڈیسک ) ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، عوام اطمینان رکھیں،افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔
ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے او ایم سیز کا عارضی اقدام، شدید قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے خدشے کے پیش نظر سپلائی کی منظم تقسیم کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے ہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ریٹیلرز کی سیل ہسٹری کی بنیاد پر سپلائی منظم کر سکیں گی،ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، عوام اطمینان رکھیں،افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں، سپلائی کا نظام مستحکم رکھنے کے لیے معیاری انتظامی طریقہ کار اپنایا گیا ہے ،ذخائر مقررہ حد سے زیادہ، فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔