ویب ڈیسک: امریکا نے ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے خطے میں عسکری کارروائیوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران کی فضائی حدود پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے اور جاری کارروائیوں میں کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ خطے میں مزید امریکی فوجی دستے بھیجے جا رہے ہیں تاکہ آپریشنز کو مؤثر بنایا جا سکے۔
پیٹ ہیگستھ کے مطابق بحرِ ہند میں ایک ایرانی جہاز کو نشانہ بنایا گیا جو حملے کے بعد سری لنکا کے قریب ڈوب گیا۔
دوسری جانب امریکی سیکریٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھی دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایرانی فضاؤں پر برتری حاصل کر لی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس واضح اور مربوط حکمت عملی موجود ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور زیرِ زمین بنکرز کو بھی ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔