ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ناقابلِ قبول ہے۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کے خلاف ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے جنوبی وزیرستان کا دورہ، جہاں انہوں نے مغربی سرحد پر سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ فیلڈ مارشل کو آپریشن غضب للحق اور پاک افغان سرحد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، چوکسی اور بلند حوصلے کو سراہا گیا۔
اس موقع پر سید عاصم منیر نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کریں تو خطے میں پائیدار امن ممکن ہے۔ انہوں نے پاک فوج کی جنگی تیاریوں اور سرحدی فارمیشنز کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار۔
فیلڈ مارشل نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کور کمانڈر پشاور نے کیا۔