نگران وزیر اعلی پنجاب کا گلگت بلتستان کے طلباء وطالبا ت کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

نگران وزیر اعلی پنجاب کا گلگت بلتستان کے طلباء وطالبا ت کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گلگت بلتستان کے ہونہار طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کااعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں گو رنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات کے موقع پرگلگت بلتستان کے ہونہار طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ لیپ ٹاپ سے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیوں اور ریسرچ میں مدد ملے گی۔پنجاب حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔ گورنر گلگت بلتستان نے طلباء و طالبات کے لیے لیپ ٹاپ دینے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ گورنرگلگت بلتستان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔