بلوچستان کی خواتین پاکستان کےاستحکام میں پیش پیش

کیپشن: بلوچستان کی خواتین پاکستان کےاستحکام میں پیش پیش

پبلک نیوز: بلوچستان کی خواتین پاکستان کے استحکام میں پیش پیش، پاکستان کی ترقی میں بلوچستان کاکردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی خواتین پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے پر عزم  ہیں،اس حوالے سے شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت میں پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقادہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گرلز کیڈٹس کالج کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر ہمایوں اجمل تھے۔

پاس آؤٹ ہونے والے پہلے کورس میں 67 گرلز کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئیں۔

 پاس آؤٹ ہونے والی کیڈٹس کا تعلق بلوچستان کے علاقےمکران، قلات، نصیر آباد، سبی، ژوب، کوئٹہ، اور رخشان ڈویژنوں کے مختلف علاقوں سے ہیں جو بلوچستان کی لڑکیوں کی لگن اور ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کیڈٹس کو انعامات اور ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ تقریب میں کیڈٹس کے والدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی ممبران نےبلوچستان کی خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی ترقی کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا۔ بلوچستان میں پہلی گرلز پاسنگ آؤٹ پریڈ ترقی و خوشحالی کی ایک نئی صبح کا آغاز ہے۔