پہلگام واقعہ:عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی

پہلگام واقعہ:عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی
کیپشن: پہلگام واقعہ:عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی

ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں عوام نے پاک فوج سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ پہلگام فالس فلیگ کے تناظر میں پاکستانی قوم ایک بار پھر اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔

 ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد عوام نے پاک فوج کے قافلے پر پھول نچھاور کیے اور " پاک فوج زندہ باد" کے نعروں سے فضا کو گونجا دیا۔ شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر اپنے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ فوجی جوانوں نے بھی ہاتھ اٹھا کر عوام کے اس خلوص اور محبت کو سلیوٹ کیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات ہوں یا دشمن کے خلاف محاذ، پاکستانی قوم ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔ یہی عوامی اعتماد اور محبت پاک افواج کے حوصلے کو نئی بلندیوں پر لے جاتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستانی افواج قوم کے تعاون سے بھرپور، منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

Watch Live Public News