ویب ڈیسک: بھارت کے متنازع پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے پسِ منظر، محرکات اور اصل حقیقتوں کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک مفصل ڈاکومینٹری جاری کر دی گئی ہے۔ اس ڈاکومینٹری میں نہ صرف بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا گیا ہے بلکہ پاکستان کے مؤثر ردعمل اور حکمت عملی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکومینٹری میں پہلگام فالس فلیگ کے اصل محرکات، زمینی حقائق اور بھارت کی طرف سے کس طرح جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، کو اجاگر کیا گیا ہے، ڈاکومینٹری میں بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے نا قابل تردید ثبوت بھی پیش کیے گئے ہیں۔
بھارتی عوام، سیاست دانوں، تمام مکتبہ فکر کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ پر اٹھائے جانے والے سنجیدہ سوال بھی ڈاکومینٹری میں شامل ہیں، ڈاکومینٹری میں پہلگام فالس فلیگ میں موجود واضح ابہام اور کوتاہیوں کی نا قابل تردید شواہد کے ساتھ نشان دہی کی گئی ہے۔
پاکستان نے کیسے بھارتی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں اپنی اعلی حکمت عملی اور بیانیے سے بھارت کو کسی مہم جوئی سے پہلے ہی شکست دی، یہ تفصیل بھی ڈاکومینٹری کا حصہ ہے۔