کرتارپور راہداری:سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، بھارتی پروپیگنڈے کی نفی کر دی

کرتارپور راہداری:سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، بھارتی پروپیگنڈے کی نفی کر دی
کیپشن: کرتارپور راہداری:سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، بھارتی پروپیگنڈے کی نفی کر دی

ویب ڈیسک: کرتارپور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں تقریباً 200 کے قریب سکھ یاتری نارووال زیرو لائن کراس کر کے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور پہنچے جہاں وہ مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھ یاتریوں نے کرتارپور میں امن و احترام کے ماحول کو سراہا اور پاکستان کے خلاف بھارتی حکومت اور میڈیا کے منفی پراپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیا۔ یاتریوں کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہمیں بار بار پاکستان جانے سے روکا گیا اور ڈرایا گیا کہ وہاں جانا خطرناک ہے، لیکن ہم نے فیصلہ کیا کہ اپنی عبادت گاہ ضرور جائیں گے۔

سکھ یاتریوں نے بتایا کہ پاکستان آ کر ہمیں یہاں کے لوگوں سے محبت، احترام اور مہمان نوازی ملی، جس کا ہم نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہاں کے عوام مذہبی ہم آہنگی کے داعی ہیں۔

یاتریوں نے بھارتی میڈیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے بارے میں جھوٹی اور منفی خبریں چلا کر عوام کو گمراہ کرتا ہے اور خوف و ہراس پھیلاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان سے متعلق سچ جاننا چاہتے ہیں، وہ خود یہاں آئیں اور امن کا پیغام لے کر واپس جائیں۔

واضح رہے کہ کرتارپور راہداری سکھ برادری کے لیے ایک اہم مقدس مقام تک رسائی کا ذریعہ ہے جسے پاکستان نے مذہبی رواداری کے جذبے کے تحت کھولا تھا۔

Watch Live Public News