وفاقی وزراء ، وزراء مملکت کی تنخواہوں میں 140فیصد سے زائد اضافہ

وفاقی وزراء ، وزراء مملکت کی تنخواہوں میں 140فیصد سے زائد اضافہ

(ویب ڈیسک ) ایک طرف رائٹ سایزنگ اور دوسری طرف کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا۔

حکومت نے وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہیں رکن اسمبلی کے برابر کر دی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے آرڈینینس جاری کر دیا ۔

وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہوں میں 140فیصد سے زائد اضافہ کردیا گیا۔وفاقی وزراءکی تنخواہیں 2 لاکھ 18سے بڑھا کر 5لاکھ 19ہزار کر دی گئی۔ 

تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے تنخواہ مراعات و استحقاق ایکٹ 1975 مں ترامیم کا ارڈنینس جاری کر دیا ہے۔ 

Watch Live Public News