(ویب ڈیسک ) بھارتی نوجوان نے کہا کہ مودی، امیت شاہ، اور یوگی آدتیہ ناتھ نے ملک کو نفرت، تشدد اور فرقہ واریت کی آگ میں جھونک دیا ہے۔
اقتدار کی ہوس میں مودی نے ہمیشہ جھوٹے دعوے کیے، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، نوجوانوں اور کسانوں سے کیے گئے وعدے آج بھی تشنۂ تکمیل ہیں۔
بھارتی نوجوان کا کہنا ہے کہ مودی نے دو کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا، مگر آج بھارتی نوجوان بیروزگاری کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، مودی، امیت شاہ، اور یوگی آدتیہ ناتھ نے ملک کو نفرت، تشدد اور فرقہ واریت کی آگ میں جھونک دیا ہے۔
بھارتی نوجوان نے کہا کہ بھارتی نوجوان جنگ نہیں، روزگار، تعلیم اور امن چاہتے ہیں، مودی سرکار نے بھارت کو مذہب اور ذات پات کے نام پر بانٹ کر کمزور کیا ہے، بھارتی عوام اب مودی کی نفرت انگیز سیاست کو رد کر چکی ہے اور ایک منصفانہ، متحد اور ترقی یافتہ بھارت کا مطالبہ کر رہی ہے۔