(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے161 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )10 کا 24 واں میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث روک دیا گیاہے۔بارش کے باعث لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ پندرہ پندرہ اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے محمد نعیم نے 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر تیز ترین 65 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔فخر زمان 51 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
عبدا للہ شفیق نے 18 اور سکندر رضانے 8 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے جانب سے عباسی آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حسن علی ، میر حمزہ اور عامر جمال نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔