(ویب ڈیسک ) پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف نے سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ کا اہتمام کیا ہے۔سیاسی رہنماؤں کو بیک گراونڈ بریفنگ پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں ان کیمرا دی جارہی ہے۔
بیک گراونڈ بریفنگ میں حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی بیک گراونڈ بریفنگ کا بائیکاٹ کیا ہے۔
بیک گراونڈ بریفنگ میں سیاسی رہنماؤں کو بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی جارہی ہے۔قومی بیانیہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے۔