ویب ڈیسک: پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3,800 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 79 ہزار 962 روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3,257 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 11 ہزار 490 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا بھاؤ کم ہو گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 38 ڈالرز کی کمی کے بعد 4,576 ڈالرز پر پہنچ گیا ہے۔