پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،4 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،4 نومبر 2021
بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ سی اے اے نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن 100فیصد بحال کرنے کا نوٹم جاری کردیا کورونا وائرس سے بچاؤ مزید آسان ہو گیا۔ اب عالمی وبا سے بچنے کے لیے ویکسین کا متبادل سامنے آ گیا۔ ویکسین سے ڈرنے والے لوگوں کے لیے یہ متبادل کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے پنجاب حکومت کا محکمہ تعلیم، صحت، پولیس، سول ڈیفنس، ریونیو، جیل خانہ جات اور کالجز میں 1 لاکھ خالی سیٹوں پر فوری بھرتیاں شروع کرنے کا بڑا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چینی صرف اور صرف عمران خان کے فیصلوں کی وجہ سے مہنگی ہو رہی ہے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے دسمبر میں پاکستان پہنچے گی

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔