وزیراعلیٰ مریم نواز کا بصارت سے محروم ویلاگر کی خواہش پر گاڑی کا تحفہ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بصارت سے محروم ویلاگر کی خواہش پر گاڑی کا تحفہ
کیپشن: وزیراعلیٰ مریم نواز کا بصارت سے محروم ویلاگر کی خواہش پر گاڑی کا تحفہ

ویب ڈیسک: احساس کا رشتہ۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بصارت سے محروم ویلاگر محمد علی کی آواز بن گئیں۔ ویلاگر کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے نئی گاڑی کا تحفہ دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے  حافظ محمد علی کو گاڑی کی چابی دی اورخود دروازہ کھول کر اسے سیٹ پر بٹھایا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ویلاگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش ہیں نا؟ اس پر ویلاگر محمد علی نے جواب میں کہا کہ بہت خوش ہوں۔

حافظ محمد علی نابینا کرکٹر اورنعت گو بھی ہیں۔ حافظ محمد علی گوگل پر کرکٹ کے بارے میں ماہرانہ تبصرے بھی پیش کرتے ہیں۔ محمد علی نے قرآن مجید حفظ کرنے کے بعد اپنے شوق اورلگن سے اردو اورانگلش زبان میں مہارت حاصل کی۔ حافظ محمد علی گوگل اسسٹنٹ کی مدد سے موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔ 

بصارت سے محروم محمد علی ملک کے پہلے منفرد   ویلاگر،یوٹیوبر،کرکٹر اورتبصرہ نگار بھی ہیں۔ حافظ محمد علی کے والد کراچی میں ڈرائیور کی پرائیویٹ جاب کرتے تھے۔ والد سے دور رہنے کی وجہ سے حافظ محمد علی اداس رہتے تھے۔ حافظ محمد علی نے چند ہفتے قبل وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ملاقات میں گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا۔ جس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے حافظ محمد علی کی معصوم خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہیں گاڑی کا تحفہ پیش کیا۔ 

اتنا احساس تو کوئی ماں ہی کرسکتی ہے، حافظ محمد علی

حافظ محمد علی نے گاڑی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اوروزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے بیان میں حافظ محدم علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف واقعی ماں کے جیسی ہیں،اتنا احساس تو کوئی ماں ہی کرسکتی ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ مجھے دوسروں کی حقیقت کا پتہ ہے،اس لئے روز اول سے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سپورٹر ہوں۔

حافظ محمد علی کے والد ریاض حسین،بھائی کمیل عباس اوردوست بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Watch Live Public News