190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: وکلاء صفائی کو جرح کرنے کا آخری موقع

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: وکلاء صفائی کو جرح کرنے کا آخری موقع
کیپشن: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: وکلاء صفائی کو جرح کرنے کا آخری موقع

ویب ڈیسک: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں وکلاء صفائی کو بدھ کے روز 10 بجے تک جرح کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے۔

معاون وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

نیب پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت کی گئی۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ 36 سماعتیں ہو چکی ہیں، بشریٰ بی بی کے وکیل جرح مکمل نہیں کر رہے، کیس کو غیر ضروری طول دیا جا رہا ہے،وکیل صفائی کا جرح کا حق ختم کیا جائے۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر جرح نہ کی گئی تو جرح کا حق ختم کردیں گے۔

عدالت نے ریفرنس کی سماعت 6 نومبر صبح 10 بجے تک ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News