مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار

مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار
کیپشن: مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار

ویب ڈیسک: اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے دنیا کے 500 بااثر مسلم شخصیات کی سالانہ فہرست جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی مسلم دنیا کی سب سے بااثر شخصیت کے طور پر فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں، جب کہ مفتی تقی عثمانی کا نام دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

ٹاپ 50 بااثر مسلم شخصیات میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم تراورے بھی شامل ہیں۔

اسی فہرست میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی کئی معروف مذہبی و سماجی شخصیات بھی نمایاں ہیں، جن میں مولانا طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذرالرحمان اور دعوتِ اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری شامل ہیں۔

علاوہ ازیں دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پاکستان کی سیاسی قیادت بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ ان میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور حافظ نعیم الرحمان کے نام شامل ہیں۔

رائل انسٹیٹیوٹ کی اس فہرست کو مسلم دنیا میں اثر و رسوخ رکھنے والی مذہبی، سیاسی، علمی اور سماجی شخصیات کے عالمی سطح پر اثرات کے تناظر میں مرتب کیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News