ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں واقع کینٹین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا، جس کے باعث سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ چار افراد زخمی ہوئے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
دھماکے کے فوراً بعد وکلا اور عملے کے ارکان احتیاطی طور پر عمارت سے باہر نکل آئے جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔