سکیورٹی فورسز کی2مؤثرکارروائیاں: افغان پولیس اہلکارسمیت3خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کی2مؤثرکارروائیاں: افغان پولیس اہلکارسمیت3خوارج ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز کی2مؤثرکارروائیاں: افغان پولیس اہلکارسمیت3خوارج ہلاک

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 مؤثر کارروائیاں انجام دی ہیں۔ جس کے نتیجہ میں افغان بارڈر سکیورٹی فورس کے فعال پولیس اہلکار سمیت 3 خوارج کو ہلاک کر دیاگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 2 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں کیں جس میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک کارروائی خوارجیوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی شمالی وزیرستان میں ایشام کے سامنے علاقے میں کی گئی، خوارج سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، فورسز نے خوارجیوں کے گروہ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دو کارندے ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارا گیا ایک خارجی قاسم افغان افغان بارڈر پولیس کا فعال اہلکار تھا جبکہ ٹانک میں ہلاک کیا گیا اکرام الدین عرف ابو دجانہ بھی افغان دہشتگرد تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، بارہا مطالبہ کیا افغان سرزمین خوارج اور سہولت کار پاکستان کے خلاف استعمال نہ کریں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشتگردی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Watch Live Public News