برطانوی پارٹنرزنےارشدخان''چائےوالا''سےفرنچائزمعاہدہ ختم کردیا

برطانوی پارٹنرزنےارشدخان''چائےوالا''سےفرنچائزمعاہدہ ختم کردیا
کیپشن: برطانوی پارٹنرزنےارشدخان''چائےوالا''سےفرنچائزمعاہدہ ختم کردیا

ویب ڈیسک: برطانیہ میں مشہور برانڈ ’کیفے چائے والا‘ (Café Chaiwala) کے پارٹنرز نے پاکستانی شہرت یافتہ ارشد خان عرف ’چائے والا‘ کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

یوکے ٹیم کے مطابق معاہدہ خلاف ورزیوں اور عدم تعاون کے باعث ختم کیا گیا ہے۔پارٹنرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام ادائیگیاں باقاعدگی سے کیں، تاہم ارشد خان کی جانب سے آپریشنل اور مارکیٹنگ سپورٹ فراہم نہیں کی گئی۔

کاروباری شخصیت نادر درانی نے تصدیق کی کہ برطانوی آپریشن نے ارشد خان سے راستے جدا کر لیے ہیں۔ان کے مطابق اب کیفے کو نئے نام سے ری برانڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ ویسٹ لندن کے علاقے سلاو میں ایک نئی برانچ بھی جلد کھولی جائے گی۔

نادر درانی کا کہنا ہے کہ کیفے کی پہچان، ڈیزائن، مینو اور برانڈنگ سب کچھ مقامی طور پر خود تیار کیا گیا، اور ارشد خان یا ان کی ٹیم کا اس میں کوئی کردار نہیں رہا۔

دوسری جانب ارشد خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ برطانوی پارٹنرز نے انہیں رائلٹی ادائیگیاں بند کر دی ہیں اور اب بھی ان کے برانڈ نام ’کیفے چائے والا‘ کے تحت کاروبار چلا رہے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ “میرا نام اور محنت استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ مجھے معاہدے سے نکال دیا گیا۔ میں صرف انصاف چاہتا ہوں۔”

ارشد خان نے بتایا کہ وہ لندن میں قانونی کارروائی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جبکہ ان کی پاکستانی ٹیم کا کہنا ہے کہ برانڈ کے تمام حقوق اب بھی ان کے فرنچائز سسٹم کے تحت ہیں۔

Watch Live Public News