ٹم ڈیوڈ کا بھارتی بولر کو 129 میٹر لمبا چھکا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ٹم ڈیوڈ کا بھارتی بولر کو 129 میٹر لمبا چھکا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

(ویب ڈیسک )  آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈ نے بھارتی بولر اکشر پٹیل کو 129 میٹر کا لمبا چھکا  لگا دیا۔جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈ نے بھارتی بولر کو 129 میٹر کا لمبا چھکا لگایا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  ڈیوڈ کی جانب سے لگایا گیا 129 میٹر لمبا چھکا  گراؤنڈ کی چھت پر جا لگا ۔جس دیکھ کر نہ صرف شائقین بلکہ کمنٹیٹرز کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔

خیال رہے کہ   ٹم ڈیوڈ نے اس میچ میں 38 گیندوں پر 74 رنز  بنائے تھے۔اس اننگز میں انہوں نے  8 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے لگائے۔

یاد رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے   آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ بات واضح رہے کہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے لمبا چھکا شاہد آفریدی نے 2013 میں لگایا تھا جو 153 میٹرز کا تھا، اس کے بعد بریٹ لی کا نمبر ہے جنہوں نے  2005 میں 130 میٹر لمبا چھکا لگا یا تھا اور اب اس فہرست میں ٹم ڈیوڈ کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے اب حال ہی میں 129 میٹر لمبا چھکا مارا۔

Watch Live Public News