نانبائی ایسوسی ایشن کا کل سے تندور غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان 

نانبائی ایسوسی ایشن کا کل سے تندور غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان 

(ویب ڈیسک )   نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے 5 نومبر سے تندور غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

راولپنڈی میں نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں  کا کہنا ہے کہ نانبائیوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے، تندور سیل کیے جارہے ہیں ، اس سے لوگوں کا روزگار بند ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ معیاری آٹا فراہم کرے تو روٹی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ میں آٹے کی قیمت دگنا ہوگئی ہے مگر حکومت نانبائیوں کو کوئی سبسڈی نہیں دے رہی۔سوئی گیس دستیاب نہیں، ایل پی جی گیس سلنڈرزچلارہے ہیں۔

Watch Live Public News