امریکا کے سابق نائب صدر ڈک چینی انتقال کرگئے

امریکا کے سابق نائب صدر ڈک چینی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: امریکا کے سابق نائب صدر ڈک چینی 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، ڈک چینی طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

وہ 2001 سے 2009 تک نائب صدر رہے چکے تھے، ڈک چینی کو دہشتگری کے خلاف امریکی جنگ کا ماسٹر مائنڈ کہا جاتا ہے۔

امریکی نائب صدر دل کے امراض میں مبتلا تھے۔ انہیں متعدد ہارٹ اٹیک آئے، لیکن انہوں نے 2012 میں دل کی ٹرانسپلانٹ سرجری کے بعد کئی سال صحت مند زندگی گزاری۔ انہوں نے 2014 میں ایک انٹرویو میں اسے ’’زندگی کا سب سے بڑا تحفہ‘‘ قرار دیا تھا۔

ڈک چینی نے سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے وائومنگ سے نمائندگی کی، وہائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف اور وزیرِ دفاع کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ سیاست سے وقفے کے دوران وہ کارپوریٹ دنیا میں نہایت کامیاب رہے۔

بعد ازاں صدر جارج بش نے انہیں ممکنہ نائب صدارتی امیدواروں کی جانچ پرکھ کی ذمہ داری سونپی، دہائیوں تک واشنگٹن کی سیاست میں ایک طاقتور اور متنازعہ شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

Watch Live Public News