ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما رؤف حسن نے فواد چوہدری کو پی ٹی آئی کا بھگوڑا قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ فواد چوہدری کو پارٹی کے ساتھ غداری کرنے کی پاداش میں 23 جون 2023 کو پی ٹی آئی سے نکالا جا چکا ہے۔
انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب کرت ہوئے کہاکہ اب تم ایک سیاسی جنازہ بن چکے ہو، اور سیاست میں اپنی جگہ بنانے کے لیے بھیک مانگ رہے ہیں۔
رؤف حسن نے واضح کیاکہ پارٹی میں بھگوڑوں اور خوشامدیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
I am posting this to establish the credentials of @fawadchaudhry: because of your treacherous conduct, you were expelled from the party on June 23, 2023. You’re now a “sayasi janaza” begging for political space. There’s no place for deserters & touts in the party. Adieus! pic.twitter.com/rNI6fgJmuX
— Raoof Hasan (@RaoofHasan) November 4, 2025
انہوں نے مزید کہاکہ ہر در سے دھتکارے جانے کے بعد فواد چوہدری نے کسی نہ کسی طرح سیاسی اہمیت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اب ایک بھاگتے ہوئے چوہے کا آخری ٹھکانہ وہی تاریک بل ہے جہاں سے صرف گالی ہی نکلتی ہے۔
رؤف حسن نے کہاکہ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ تم وہی کچھ کر رہے ہو جس کی تم سے توقع تھی، کیوں کہ تمہیں اس کی عادت ہے۔
پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے فواد چوہدری کے لیے سخت الفاظ بھی استعمال کئے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری خود کو پی ٹی آئی کا حصہ شمار کرتے ہیں، اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔