اسلام آباد پولیس اہلکار کی صحافی کیساتھ بدتمیزی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد پولیس اہلکار کی صحافی کیساتھ بدتمیزی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک:جناح کنونشن سینٹر میں اسلام آباد پولیس اہلکار کی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے ساتھ بدتمیزی ، عامر نامی پولیس اہلکار ویڈیو بنانے پر آپے سے باہر ہو گیا ۔

پولیس اہلکار کی نجی ٹی وی چینل کی گاڑی میں داخل ہو کر موبائل فون چھننے کی کوشش کی، رپورٹر کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار نے گاڑی کو مکے مارے جس پر ویڈیو بنانے کی کوشش کی گئی۔

پولیس اہلکار نے گاڑی کے اندر داخل ہو کر موبائل فون بھی چھیننے کی کوشش کی، پولیس اہلکار گاڑی میں سوار دیگر عملے کو برا بھلا کہتا رہا، پولیس اہلکار گاڑی لے جانے سے بھی روکتا رہا اور گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر سوار ہو گیا۔ 


 

Watch Live Public News