احتیاطی تدابیر اور ویکسی نیشن،پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے بھی کم ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 490 نئے کیس رپورٹ،مہلک وباء سے مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے،اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 893 ریکارڈ کی گئی،46 ہزار 206 مریض زیرعلاج،3 ہزار 407 کی حالت تشویشناک ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں اسحاق ڈار کے بیٹے نوازشریف کے داماد ہیں، شرجیل میمن اور اسحاق ڈار، نواز شریف اور زرداری کے پیسوں کےپہرے دار ہیں، کہا قوم نے پہلے پانامہ اور اب پنڈورا میں ان کے چہروں سے نقاب اترتا دیکھا۔ عمران خان ایک بار پھر سرخرو رہے، سینیٹر فیصل جاوید کا ٹویٹ، کہا کچھ لوگوں نے وزیراعظم کا نام آف شور کمپنیز سے جوڑنے کی کافی کوشش کی، آئی سی آئی جے نے بھی تصدیق کر دی کہ عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں۔۔ وزیراعظم نے واضح کر دیا، کوئی بھی پاکستانی ہو غیرقانونی عمل ہوا تو کارروائی ہوگی۔ 200 سے زائد ممالک کی 29 ہزار آف شورکمپنیوں کا پردہ فاش، روس کے صدر ولادی میرپیوٹن، سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں شامل، چیک ری پبلک کے وزیراعظم کی آف شور کمپنی بےنقاب، یوکرین،کینیا اور ایکواڈور کے صدور کے نام بھی پنڈورا پیپرز میں شامل، سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر اور گلوکارہ شکیرا کے نام بھی آف شورکمپنی رجسٹرڈ، بھارتی صنعت کارانیل امبانی کی بھی آف شور کمپنی نکل آئی۔۔