DGISPRکی کنیئرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی میں اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو

DGISPRکی کنیئرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی میں اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
کیپشن: DGISPRکی کنیئرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی میں اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کنیئرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو کی۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکنیئرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد پر فیکلٹی ممبران  اور طالبات نے استقبال کیا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر نےانٹریکٹو سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طالبات سے تفصیلی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج، تعلقات عامہ، سیکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ 

فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ سیشن میں کنیئرڈ کالج کی بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے شاندار نغمہ پیش کیا۔طالبات نے شہداء و غازیانِ پاک فوج کو خراجِ تحسین  پیش کیا۔

Watch Live Public News