امیربالاج قتل کیس: مفرور طیفی بٹ انٹرپول کے ذریعے گرفتار

امیربالاج قتل کیس: مفرور طیفی بٹ انٹرپول کے ذریعے گرفتار
کیپشن: امیربالاج قتل کیس: مفرور طیفی بٹ انٹرپول کے ذریعے گرفتار

ویب ڈیسک: امیربالاج قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ جہاں سی سی ڈی نے انٹرپول کے ذریعے مفرور ملزم طیفی بٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے لاہور پولیس سے امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگ لی۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے باقاعدہ مراسلے کے ذریعے بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگی ہے۔

امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش اس وقت لاہور پولیس کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی کر رہی ہے۔ امیر بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ اور عقیل بٹ عرف گوگی بٹ نامزد ملزم ہیں۔عقیل بٹ عرف گوگی بٹ عدالت سے ضمانت پر ہے۔ طیفی بٹ کو انٹر پول کے ذریعے گزشتہ رات سی سی ڈی نے گرفتار کر لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ سے جے آئی ٹی کی ٹیم امیر بالاج کیس کے متعلق تفتیش کر رہی ہے۔ خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ امیر بالاج قتل میں اشتہاری ملزم تھا۔

Watch Live Public News