ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2100 روپے اضافے سے 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے کا ہوگیا ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1801 روپے اضافے سے 3 لاکھ 51 ہزار 404 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر اضافے سے 3886 فی اونس کا ہوگیا۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتی مانگ مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنی ہے۔
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔