ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد سر پر سہرا سجانے کو تیار ہیں۔
قومی کرکٹر کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کی شادی آج 4 اکتوبر کو کراچی میں ہوگی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق 27 سالہ ابرار احمد کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد ہوئی جب کہ ان کا ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا۔
ابرار احمد نے انسٹاگرام پر سبز شلوار قمیض پہنے تصاویر بھی شیئر کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابرار احمد کا نکاح پہلے ہی ہو چکا ہے۔ تاہم ابرار احمد کی ہونے والی بیوی کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یاد رہے کہ ابرار احمد ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔