ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی۔ پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر ہمیں فخر ہے۔
لاہور میں قومی سیکیورٹی اور جنگی کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے غیر ملکی شرکا اپنے ملکوں کے سفیر ہیں۔ مشترکہ تربیتی کورس سے ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا اہم ملک ہے۔ پاکستان کو اس وقت اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ملک کو درپیش چیلنجز کے ساتھ مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ گڈ گورننس ،درست پالیسیاں اور سخت محنت ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔ گڈ گورننس سے عوامی مسائل کا حل ممکن ہے، عوام کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے۔