کراچی ائیر پورٹ پر جدید ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور تعمیر کرنے کا فیصلہ

کراچی ائیر پورٹ پر جدید ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور تعمیر کرنے کا فیصلہ

کرا چی(پبلک نیوز)‌ جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر عالمی معیار کے جدید ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور فائر اسٹیشن کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی اے اے نے نئے اے ٹی سی ٹاور اور فائر اسٹیشن سے متعلق کمپنیز سے درخواستیں طلب کرلی.

سی اے اے کاکہنا ہے کہ دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 28 ستمبر تک درخواستیں سی اے اے کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاریکٹوریٹ میں جمع کرائیں،اے ٹی سی ٹاور اور فائر اسٹیشن عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت قائم کرنا ہوگا . اے ٹی سی ٹاور 50 سال پرانا ہو گیا ہے ، بلندی کم ہو نے کی وجہ سے طیاروں کو کنٹرول کرنا دشوار ہو رہا ہے .

سی اے اے کے مطابق نئے اے ٹی سی ٹاور 125 فٹ سے زائد بلندی پر تعمیر کیا جائے گا ، جدید ائیر ٹریفک کنٹرول کی تعمیر سے اے ٹی سی کو حد نگاہ میں اضافہ،طیاروں کی سیفٹی میں مزید کار آمد ہوگا . ٹاورکو،رن وے اور طیاروں کی پارکنگ اور پش بیک میں بھی مدد فراہم کرے گا . نئے اے ٹی سی ٹاور میں ایریا ریڈار سینٹر کو بھی منتقل کیا جائے گا او ریڈارر ڈسپلے ایریا بھی شامل ہوگا .

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔