شہزادہ رحیم آغا خان کا سیلاب زدگان کیلئے 10 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

شہزادہ رحیم آغا خان کا سیلاب زدگان کیلئے 10 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
شہزادہ رحیم آغا خان نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے 10 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے عزت مآب آغا خان کے صاحبزادے شہزادہ رحیم آغا خان نے ٹیلی فون پر گفتگو کی، شہزادہ رحیم آغا خان نے آغا خان کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام وزیراعظم تک پہنچایا۔ شہزادہ رحیم آغا خان نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور ان سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ شہزادہ رحیم آغا خان نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے 10 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ۔ شہزادہ رحیم آغا خان نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تمام اداروں کو امداد اور بحالی کے کاموں میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے عزت مآب آغا خان کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا، وزیراعظم نے پاکستان میں صحت، تعلیم اور دیہی ترقی کے لئے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی مدد کو سراہا۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کےلئے امداد کے اعلان پر شہزادہ رحیم آغا خان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا بھر میں بالخصوص یورپی یونین کے رکن ممالک میں پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی درخواست کی۔ وزیر اعظم نے درخواست کی کہ انٹرنیشنل ڈونر ایجنسیز کے ذریعے پاکستان میں سیلاب زدگان کے ریلیف اور بحالی میں مالی مدد دی جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔