دریائے ستلج کے سیلابی پانی نے ہر طرف تباہی مچا دی

دریائے ستلج کے سیلابی پانی نے ہر طرف تباہی مچا دی
کیپشن: دریائے ستلج کے سیلابی پانی نے ہر طرف تباہی مچا دی

ویب ڈیسک: دریائے ستلج کے سیلابی پانی ہر چیز اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ ہیڈگنڈا سنگھ میں سیلابی پانی نے 100 سے زائد بستیاں ڈوب گئیں، پورے پورے دیہات زیر آب آ گئے۔

  دریائے ستلج میں اٹاری کے مقام پر مکانات، فصلیں اور مویشی بہہ گئے، بہاولنگر میں ماڑی میاں صاحب کے قریب بند ٹوٹ گئے، آبادیاں اور فصلیں زیر آب آ گئیں۔

عارف والا میں دریائے ستلج کے ریلوں نے بڑی تباہی مچا دی، اب تک 60 سے زائد دیہات زیر آب آگئے، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، 25 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

منچن آباد میں دریائے ستلج کے بند ٹوٹنے سے بستی احمد یار چھینہ سمیت درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے، مواصلاتی سڑکوں کو نقصان پہنچا اور دریائے ستلج کا سیلابی پانی پاکپتن کے علاقے کمیری میں داخل ہونے سے فصلیں تباہ ہو گئیں۔

کہاروپرکا میں کئی بستیاں زیرآب آگئیں، زمینی رابطے منقطع، فصلیں تباہ، مکین نقل مکانی پر مجبور، احمد پور شرقیہ میں سیلابی پانی مزید کئی دیہات میں داخل ہوگیا، تربیلا ڈیم میں پانی کی گنجائش ختم ہونے پر اسپل ویز کھول دیے جائیں گے، ڈیم سے ڈھائی لاکھ کیوسک پانی چھوڑا جائے گا۔

Watch Live Public News