اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرآب، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرآب، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند
کیپشن: اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرآب، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

ویب ڈیسک: اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح پری الرٹ تک پہنچ گئی ہے۔

موسلادھار بارش کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 فٹ جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر 11 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں سب سے زیادہ 116 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

بارش کے باعث مری روڈ سمیت راولپنڈی کے مختلف نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جس کے بعد واسا کی ٹیموں نے ڈی واٹرنگ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ چھٹا اسپیل 21 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News