گجرات میں 506 ملی میٹر بارش اور سیلابی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل، قیمتی سامان تباہ

گجرات میں 506 ملی میٹر بارش اور سیلابی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل، قیمتی سامان تباہ
کیپشن: گجرات میں 506 ملی میٹر بارش اور سیلابی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل، قیمتی سامان تباہ

ویب ڈیسک: گجرات میں 506 ملی میٹر بارش اور سیلابی پانی نے شہر کے بیشتر حصے کو ڈبو دیا۔

تفصیلات کے اربن فلڈنگ سے ہر طرف پانی کھڑا ہوگیا، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں، بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، قیمتی سامان تباہ ہوگیا اور طوفانی بارشوں سے طوفانی نالے زیر آب آگئے اور درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔

دوسری جانب، گجرات میں دیہاتی علاقوں میں تباہی مچاتا ہوا سیلاب پانی شہر میں داخل ہو گیا۔ سیلابی پانی گاؤں لورائے مدینہ سیداں سے ہوتا ہوا بارہ دری پہنچ گیا۔ دو دن سے سیلابی پانی مدینہ سیداں اور لورائے میں موجود تھا۔

بارہ دری میں آنے والا سیلابی پانی پہلے سے موجود بارشی پانی میں شامل ہو گیا۔ سیلابی پانی پریس کلب ظہور الہٰی سٹیڈیم کچہری چوک جیل چوک کورٹ روڈ پر آگیا۔ بارہ دری کچہری چوک جیل چوک و دیگر علاقوں کے مکین گھروں میں محصور ہوگئے۔ شہر بھر میں پانی کے پھیلنے کا مزید خطرہ بڑھ گیا۔

انتظامیہ ناقص حکمت عملی کے باعث سیلابی پانی کو شہر میں داخل ہونے سے نہ روک سکی۔ شہری برساتی پانی سے پریشان تھے کہ اب سیلابی پانی نے مصیبت بڑھا دی۔

Watch Live Public News