پشاور:پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف سکولز میں تقاریب کا انعقاد

پشاور:پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف سکولز میں تقاریب کا انعقاد
کیپشن: پشاور:پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف سکولز میں تقاریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: پشاور میں پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف سکولز میں تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔

یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے مختلف سکولز (ٹریژر آف نالج سکول سسٹم پشاور،اسلامیہ سکول اینڈ کالج اور سرحد پبلک سکول ) میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقاریب میں پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ بچوں نے پاک فوج کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی کے لیے اجتماعی دعائیں کئیں ۔  

طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور تقاریر، نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے ۔ طالبہ کی خوبصورت پرفارمنس، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا گیا ۔ 

 تقریبات کا اختتام نمایاں کار کردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات کی تقسیم اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ ہوا.

Watch Live Public News